Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ میں تین دن گزارنے سے پہلے میری پسلیوں میں اور دل کے پاس بہت درد تھا ٹیسٹ بھی کروائے پر رپورٹ بھی ٹھیک تھی لیکن درد نہیں جارہا تھا تین دن اعمال کرنے سے تمام جسمانی دردیں ختم ہوگئیں اس کے علاوہ ذہنی سکون ملا۔ دن میں کبھی دو کبھی تین نمازیں پڑھتا تھا لیکن اب پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتا ہوں یہ سب تسبیح خانے میں تین دن میں کیے گئے اعمال کی برکت کا نتیجہ ہے میں ہر دلعزیز ہوگیا ہوں سب عزت دیتے ہیں۔ (سید حسن محمود، ایبٹ آباد)

ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ملا گیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دنیا کے دکھوں کا مارا پہلی بار میں تسبیح خانے میں آیا تین دن گزارے اعمال کیے جن کی برکت سے گھریلو سکون ملا،مشکلات ، پریشانیاں ختم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ میں تو زندگی سے ناامید ہوگیا تھا لیکن تسبیح خانے سے زندگی میں ایک امید پیدا ہوچکی ہے ۔ اللہ کی طرف لگائو بڑھ گیا ہے ۔ آپ یوں سمجھیں کہ ’’ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ملا گیا‘‘ ہے۔ میں سوچتا ہوں اگر تسبیح خانہ مجھے نہ ملتا پتہ نہیں میرا کیا ہوتا۔ پڑھائی کیساتھ ساتھ روزگار کی تلاش میں تھا امید ہے اس کا سبب بھی پیدا ہو جائیگا۔(بلال حسین، اوکاڑہ)