ھوالشافی:ایک تولہ رال سفید، دس تولہ تیل سرسوں، نیم کے50 پتے ۔طریقہ: لوہے کی کڑاہی میں تیل اچھی طرح پکائیں جب اچھی طرح ابال آجائے تو اس میں نیم کے پتے ڈال دیں جب وہ جل جائیں تو آگ بند کردیں اور تیل کو ذرا ٹھنڈا ہونے دیں اور نیم کے جلے ہوئے پتے باہر نکال دیں اور اس میں اچھی طرح سے پسی ہوئے سفید رال ڈال دیں۔ اور لوہے کا چمچ ہلاتے جائیں اور پھر ساتھ ساتھ یخ ٹھنڈا پانی تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں اور چمچ ہلاتے جائیں جتنا زیادہ چمچ چلائیں گے اتنا ہی نفیس مرہم بنے گا۔ جلے ہوئے پر لیپ کردیں ان شاء اللہ دو تین مرتبہ استعمال کرنے سے زخم ٹھیک ہو جائے گا اور نشان بھی نہیں پڑے گا زیادہ جلا ہوا ہوتو تیار مرہم میں ایک تولہ سیندور ملادیں۔ یہ کرشماتی مرہم ہے‘ اس کے فوائد اتنے ہیں کہ لکھنے بیٹھوں تو کتا ب بن جائے‘ ہم نے اسے جلے ہوئے زخم پرآزمایا ہے‘ زخم بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے‘ سب حیران کن بات یہ ہوتی ہے کہ نشان تک نہیں چھوڑتا۔