محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ ہمارے گاؤں میں عبقری بہت زیادہ پڑھا جاتا ہے اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ مخلوق خدا کی جو خدمت عبقری رسالہ کررہا مجھے یقین ہے کہ ایسا فلاحی خدمت کرنے والا رسالہ کوئی اور نہ ہوگا۔ ہمیں عبقری رسالہ سے بہت کچھ ملا ہے۔ ہمارے طبی و روحانی مسائل اسی شمارہ کی بدولت ہی حل ہورہے ہیں۔میرے پاس بھی کچھ روحانی ٹوٹکے ہیں جو کہ ہمارے آزمودہ ہیں عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں۔
(۱)بچوں کےختنے آرام سے ہوں:جب بچوں کے ختنے کرواتے ہیں تو بچے بہت روتے ہیں اس لیے اوّل آخر درود پاک اور گیارہ مرتبہ سورئہ الم نشرح پڑھ کر بچے پردم کریں بچہ روئے گا نہیں تکلیف سے نجات مل جائے گی۔
(۲)پتھری سے نجات:سورئہ الم نشرح سے پتھری سے بھی نجات ملے گی۔ اکتالیس مرتبہ پڑھیں اور یہ نیت کریں کہ اللہ تیری غیبی مدد سے اسے ختم کردے درد نہیں ہوگا۔
(۳)دعا ضرور قبول ہوگی:سورئہ فاتحہ دھیان سے تین مرتبہ پڑھیں دعا مانگیں ضرور پوری ہوگی ان شاء اللہ۔ درود پاک بھی پڑھیں اوّل و آخر۔(ساجدہ بی بی‘وہاڑی)