محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت ہی شاندار رسالہ ہے‘ میرے پاس ایک لاجواب نسخہ ہے‘ معدہ کی تیزابیت میں مبتلا مریض ضرور استعمال کیجئے۔ھوالشافی:سبز مرچ 4 عدد، ½گڈی سبز دھنیا، پودینہ ½گڈی، انار دانہ 10 گرام یہ سب چیزیں کوٹ کر ½کلو دہی میں ملائیں حسب ذائقہ نمک پھر استعمال کریں۔نکسیر بند کرنے کے لیے:½چمچ ثابت اسپغول ایک کپ دودھ میں دو کپ پانی ڈال کر پلائیں نکسیر فوراً بند ہو جائے گی۔(ش۔ لاہور)