جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو سات دن کے بعد بال جسے جھنڈ کہتے ہیں اتروا دیں اس کے بعد استرے سے بال نہ اتاریںجو لوگ ننھے بچوں کے بال اُسترے سے اتارتے ہیں ان بچوں کا سر بڑھنا شروع ہو جاتا ہے پہلے بال استرےسے اتار لیں پھر کبھی بھی آپ اُسترے استعمال نہ کریں استرا سے بال اتارنے سے بچوں کا سر بڑھتا ہے۔
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔
نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔