محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شاد و آباد رکھے۔ (آمین)۔ حکیم صاحب عرصہ آٹھ دس سال سے آپ کی قاری ہوں کوئی مہینہ ایسا نہیں کہ میں نے عبقری رسالہ کا مطالعہ نہ کیا ہو۔ بہت دفعہ آپ کو خط بھی لکھا اور آپ نے جواب دیا ہے۔ رسالے سے بہت سے وظائف بھی کیے اور بے انتہا فائدہ پایا۔ اللہ تعالیٰ نے سوچ سے زیادہ دیا۔ ایک وظیفہ جو اب تک جاری ہے اور جس کو میں چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی وہ وظیفہ سورئہ واضحی کی آیت نمبر5 ہے، سارا دن اسے کھلا سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھا۔ اس آیت نے مجھے اتنا کچھ دیا ہے اور مل رہا ہے کہ بیان سے باہر ہے اپنی جگہ لے لی ہے اب اس کو بنانا ہے حکیم صاحب مجھے پتہ ہے آپ کی دعائوں اور آیت کی برکت سے اللہ کریم نے مجھے اپنے غیب کے خزانوں سے اتنا عطا کردیا ہے کہ میرے لیے کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔ (مسز فواد، گوجرانوالہ)