Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے مجھے بہت فائدہ حاصل ہوا۔ میری تین سال سے مسلسل بی اے کی انگریزی میں سپلی آرہی تھی میں نے عبقری ویب سائٹ سےآپ کا بتایا ہوا وظیفہ یَاحَسِیْبُ سارا دن کھلا ہزاروں سینکڑوں کی تعداد میںپڑھا میں پاس ہوگیا۔
اب وظائف پر میرا بہت یقین ہے۔ سورئہ المائدہ کی 114 نمبر آیت پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک مارتا ہوں جو کھانے کو دل کرے مل جاتا ہےاورہاںجب بیت الخلاء جاتا ہوں بیت الخلاء کی مسنون دعا پڑھتا ہوں اس سے فائدہ یہ ہوا کہ پہلے ہر بات پر لڑتا تھا جھگڑتا تھا مگر اب غصہ نہیں آتا۔ عبقری کا شکریہ اللہ آپ کو سلامت رکھے آپ کی ہر پریشانی کو دور کرے۔ (شہزاد احمد، جہلم)