Search

بازار میں آملہ کا تیل ملتا ہے مگر وہ خالص نہیں ہوتا۔ گھر میں کس طرح آملہ کا تیل بنتا ہے؟ اس کے فوائد بتائیں؟ (قیصرہ، لاہور)
مشورہ:آج بھی بازار سے آملہ کا خالص تیل مل جاتا ہے۔ آملہ کا تیل سر میں ٹھنڈک ڈالتا ہے، بالوں کی خشکی دور کرتا، بالوں کو نرم ملائم رکھتا اور گرنے سے روکتا ہے۔ جو لوگ یہ تیل باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان کے بال اچھے رہتے ہیں بلکہ سیاہی بھی قائم رہتی ہے۔ گھر میں تیل بنانے کیلئے سرسوں یا ناریل کے تیل میں آملہ کے ٹکڑے ڈالے جاتے ہیں۔ آدھا کلو تیل بوتل میں ڈالیں۔ اس میں تقریباً ڈیڑھ چھٹانک آملہ موٹا موٹا کوٹ کر ڈالیں۔ گٹھلیاں نکال دیں۔ اس تیل کو صرف پندرہ دن دھوپ میں رکھیں۔ دن میں ایک دو بار ہلادیا کریں۔ سبز آملے اچھی طرح کچل لیں۔ گٹھلیاں نکال دیں۔ تقریباً ایک پائو آملے لے کر ایک کلو تیل میں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب آملے جل جائیں صرف تیل رہ جائے تو اتار کر چھان کر رکھ لیں۔ آملے کا تیل تیار ہے۔استعمال کرنے سے بال مضبوط اور سیاہ ہو جائیں گے۔
گرمی سے ہونے والا سردرد بھی ختم ہو جائے گا۔