وَلَقَدْ مَکَّنّٰکُمْ فِی الْاَرْضِ وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْہَا مَعٰیِشَ قَلِیْلًا مَّا تَشْکُرُوْنَ ﴿الاعراف۱۰﴾
اگر آپ کے پاس رہنے کی جگہ یا معاش نہ ہو‘ روزی کا ذریعہ نہ ہو‘ آپ رزق سے تنگ ہیں یا مسافر ہیں اور سامان آپ کے پاس کچھ نہیں ہے تو درج ذیل آیت کو اول و آخر درود شریف ایک سو اکیاون مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔ جب تک تمام مسائل حل نہیں ہوتے اس آیت کو روزانہ پڑھنے کامعمول بنالیں۔
اولاد کی نعمت:اگر کسی عورت کے ہاں اولاد نہ ہو تو وہ حیض سے پاک ہو کر غسل کرنے کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے‘ پھر گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے۔ اکیس روز تک یہ عمل بلاناغہ عشاء کے بعد پڑھے‘ انشاء اللہ ‘ رب کریم اولاد کی نعمت سے سرفراز کرے گا۔
شوگرکیلئے قدرتی بوٹیوں کا مجرب نسخہ
ھوالشافی: کچور آدھی چھٹانک‘ چرائتہ آدھی چھٹانک‘ کوڑتمہ آدھی چھٹانک‘ کالی مرچ دو ماشہ۔شوگر کا ٹیسٹ دوائی شروع کرنےسے پہلے کروائیں۔ دوائی کو کونڈی میں پیس لیں۔ آٹھ دن تین ٹائم کھانا کھانے کے بعد پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ دوائی کھائیں۔ دوائی آٹھ دن کھا کر شوگر کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر شوگرابھی باقی ہو تو مزید آٹھ دن دو ٹائم کھائیں۔ سفوف ہاضم برائے لوبلڈپریشر: ھوالشافی: کلونجی دو سوگرام‘ میتھرے دوسوگرام‘ کالی مرچ سوگرام‘ کالا نمک سوگرام‘ نوشادر سوگرام۔ کوٹ پیس کر سفوف بنالیں‘ پھکی تیار ہے۔ بعدازغذا ایک تا تین ماشہ صبح وشام ہمراہ پانی دیں۔ گیس بادی‘ لوبلڈپریشر‘ تبخیرمعدہ کیلئے بہترین پھکی ہے۔ہائی بلڈپریشر کے مریض اس سے دور رہیں۔ (بحوالہ:ماہنامہ عبقری جلد8)