ایک اور عمل میرا آزمودہ ہے!اصحاب کہف کے ناموں کو بخار کے لیے تو انتہائی تیز ترین پایا۔ اہلیہ کے پاس چونکہ مریض آتے جاتے رہتے ہیں گیارہ گیارہ بار اوّل آخر درود پاک کے ساتھ اہلیہ ایک سو گیارہ بار اصحاب کہف کے نام پڑھتی ہے بخار کا نام نشان نہیں رہتا۔ مرشد پاک ایک راز کی بات بتائوں اہلیہ کے دم میں تیز ترین شفاء کیسے ممکن ہوئی۔ اہلیہ پہلے دم کرتی تھی تو فوری رزلٹ نہیں ملتا تھا اگر ملتا تو دیرپا نہیں ہوتا تھا۔ پھر میں نے اہلیہ کو بتایا کہ دم سے پہلے کلمے کی تسبیح یا درود پاک کی تسبیح یا کم از کم اوّل آخر درود پاک کے ساتھ ایک بار سورئہ فاتحہ بمعہ تسمیہ اور تین بار سورئہ اخلاص بمعہ تسمیہ پڑھ کر مرشد پاک کی روح کو ہدیہ کردیا کر پھر اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ میں اس مقصد کے لیے یہ عمل یا دم کررہی ہو میرے شیخ کی توجہات میری طرف متوجہ فرمادے اور اپنے کلام کی تاثیر فوراً ظاہر فرمادے۔ مرشد پاک جب سے یہ طریقہ اہلیہ نے اختیار کیا ہے یقین کریں لوگ پریشان آتے ہیں خوش ہوکر دعائیں دیتے ہوئے جاتے کچھ تو روپے پیسے دینا شروع کردیتے ہیں مگر اہلیہ نہیں لیتی ان سے کہتی ہے کہ آپ روپے کسی ضرورت مند کو صدقہ کردیں۔ اصحاب کہف کے نام لکھنے ہیں:۔