Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری قارئین کیلئے ایک سینے کا راز دے رہا ہوں‘ یقیناً سردرد ‘ دماغی کمزوری‘ نظراور جسمانی کمزوری کے شکار افراد بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ھوالشافی: ہلیلہ سیاہ‘ ہلیلہ زرد‘ ہلیلہ کابلی‘ آملہ‘ گل اسطخدوس تما م ایک ایک تولہ۔ چار مغز‘ پھول مکھانے‘ کشنیز خشک‘روغن بادام‘سونف تمام ایک ایک چھٹانک۔گل سرخ آدھ تولہ‘ ترنجبین اعلیٰ تین ماشہ‘ شہدخالص تین چھٹانک اور دیسی گھی تین چھٹانک۔ تمام اشیاء کواچھی طرح کوٹ کر مکس کرلیں۔پھر دیسی گھی اور شہد میں ملالیں کر معجون بنالیں۔ دن میں دو مرتبہ نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔(سجاد طارق اعوان‘سیالکوٹ)