Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ تمام گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس کے تمام سلسلے بہت ہی زبردست ہیں۔ میرے پاس مرگی سے نجات کا ایک عمل ہے‘ جسے میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں‘ یقیناً قارئین یقین سے کریں گے توضرور پائیں گے۔عمل یہ ہے:سورئہ یٰسین پانی پر چالیس دن پڑھنا ہے۔ سورئہ یٰسین میں سات مرتبہ مبین کا لفظ آتا ہے۔ پڑھتے پڑھتے جب مبین کا لفظ آئے توپاس پڑے پانی پر پھونک مارنی ہے اور پھر بس یہی پانی مریض کو پلانا ہے۔(گھر والے بھی پی سکتے ہیں‘ سالن‘ چائے‘ آٹا میں بھی شامل کرسکتے ہیں) چالیس دن ایسے ہی سورئہ یٰسین پڑھ کے مریض کو پانی پلانا ہے۔ ان شاء اللہ مرگی کے مرض سے شفاء ہوگی۔ (محمد اقبال، اوکاڑہ)