Search

میرے کچھ مسائل ہیں جن کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ بھائی کی نوکری کا مسئلہ ہے‘ اس پر سخت بندش ہے‘ اسی طرح بہن کی شادی ایک سال پہلے طے ہوئی‘ نکاح ہوا‘ حاسدوں نے ایسے کام کیے کہ رخصتی سے پہلے طلاق ہوگئی۔ اب دوبارہ رشتہ باوجود سخت کوشش کے کہیں طے نہیں ہورہا‘ الحمدللہ ! اللہ کا دیا سب کچھ ہے‘ بہن بھی پڑھی لکھی‘ پابندصوم و صلوٰۃ ہے۔(غ‘ لاہور)
جواب: وظیفہ یہ ہے:۔1۔صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313 بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ (بعد نماز عشاء)مقصد کا سخت تصورکرکے آپ اورآپ کے تمام گھر والے روزانہ پڑھیں۔