شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے ابو اچانک بیمار ہوئے اور اپنا ہوش کھوبیٹھے‘ انہیں کچھ علم نہیں وہ کہاں ہیں‘ پاکی ناپاکی کا کچھ علم نہیں‘ اب کمانے والا کوئی نہیں‘ سب رشتہ دار ساتھ چھوڑ گئے‘ سخت تنگدستی ہے۔ (ا۔بہاولپور)
جواب:سفلی جادو اور ٹونے کے علاج کیلئے درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری دو آیات اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کیساتھ سورہ اخلاص اور معوذتین تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں اور یہ دعا 7 روز پانی پر دم کر کے پلائیں۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْمُحْیٖ وَاَنْتَ الْمُمِیْتُ وَ اَنْتَ الْخَالِقُ وَ اَنْتَ الشَّافِیْ خَلَقْتَنِیْ مِنْ مَّآئٍ مَّھِیْنٍ فَجَعَلْنٰہُ فِیْ قَرَارٍ مَّکِیْنٍ اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَسْمَآئِ کَ وَ صِفَاتِکَ الْعُلْیَا یَامَنْ بِیَدِہِ الْاِبْتِلَائُ وَالْمُعَافَاةُ وَالشِّفَآئُ وَالدَّوَآئُ مُعْجَزَاتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدِ وَ بَرَکَاتِ خَلِیْلِکَ اِبْرَاہِیْمَ وَ حُرُمٰتِ کَلِیْمِکَ مُوسٰی عَلَیھِمُ السَّلَامُ اَللّٰھُمَّ اشْفِہِ یہ عمل بھی گیارہ روز سورج طلوع ہونے سے پہلے کیا جائے۔