محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عرصہ دو سال سے آپ کا درس سن رہی ہوں ‘ پہلے میں ہروقت بیمار رہتی تھی تھوڑا سا کام کرکے مجھ پربے ہوشی طاری ہو جاتی تھی جیسے کوئی پکڑ کر مجھے توڑ مروڑ کر بے ہوش کر دیتی تھی۔ میں نے درس میں حٰـمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا شروع کردیا۔ اب میں جتنا کام کروں نہ تھکاوٹ ہے نہ بے ہوشی ہروقت بالکل فریش اور جسم ہلکا پھلکا رہتا ہے۔اس کے علاوہ درس میں ایک اور وظیفہ سنا‘ جب بھی گھر سے باہر نکلوں ایک مرتبہ لقد جاء کم۔۔والی آیت پڑھ لیتی ہوں۔ گھر سے نکلتے ہی فوراً اللہ کریم سواری کا بندوبست فرمادیتے ہیں اور گھر واپس آنے تک کسی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔ (حمیرا بی بی،لاہور)