محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ایک ایسا لاجواب رسالہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے آپ عبقری کے ذریعے سے لوگوں کی جو خدمت کرتے ہیں وہ صدقہ جاریہ ہے اس کا صلہ اللہ کریم دے گا۔ گھر سے چوہوں کو بھگانے کے لیے میرے پاس روحانی عمل ہے جو میں قارئین کی نذر کرتی ہوں۔جس گھر میں چوہوں کا ٹھکانہ ہو اور مارنے کے باوجود چوہوںکی تعداد کم نہ ہوتی ہو ہر وقت نقصان ہوتا ہوتو ایسے میں یہ عمل بے حد مفید ہے۔ اس مقصد کیلئے باوضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر ذیل کلمات کسی روٹی پر لکھیں اور ان روٹی کے ٹکڑئوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں چوہوں کا عمل دخل زیادہ ہو انشاء اللہ چوہے اس عمل کی وجہ سے بھاگ جائیں گے دوبارہ نہیں آئیں گے
عمل یہ ہے ’۳۴۱۴۴ ھ صالا بس سوا بحق اشراھیا
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
بچے ہوئے ٹکڑے کسی بہتے پانی میں ڈلدیں نہایت مجرب عمل ہے۔ (شمشاد کوثر، ٹوبہ ٹیک سنگھ)