Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ عبقری میں آئے وظائف اور نسخہ جات ہمارےبہت کام آتے ہیں۔ میرا بھی ایک آزمودہ مشاہدہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔اکثر میرا منہ سفید دانوں کی وجہ سے پک جاتا تھا‘ کھانے پینے میں بڑی دشواری ہوتی تھی‘ ایک دن بیٹھے بیٹھے یونہی خیال آیا کہ حدیث پاک میں ہے کہ مسواک ستر بیماریوں کا علاج ہے‘ تو جب میں نے مسواک کرنا شروع کی تو اللہ کا شکر ہے کہ میرا منہ نہیں پکتا ۔(ط، ڈیرہ غازیخان)