محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خیر و عافیت عطا فرمائے‘ صحت اور لمبی زندگی دے اور آپ کو اسی طرح لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے رکھے (آمین)۔ حکیم صاحب! گزشتہ سال میں نے رشتوںکے مسائل کے بارے میں آپ کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں آپ نے درج ذیل وظیفہ بتایا تھا۔اَلْحَمْدُ لِلہِ ذِیْ الْعِزِّ والْکِبْرِ یاءِوَصَلَّی اللہُ عَلٰی مُـحَمَّدٍ خَاتَمِ الْاَنْبِیَاءِ313 بار نماز فجر کے بعد اور سورئہ آل عمران کی پہلی تین آیات نماز مغرب کے بعد کھلا پڑھنا ہے اور عبقری درس سننے کو کہا تھا۔ حضرت حکیم صاحب! میں نے یہ وظیفہ پوری توجہ اور دھیان سے پڑھا اور اب بھی پڑھ رہی ہوں اور درس بھی سن رہی ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وظیفہ کی برکت اور آپ کی دعائوں سے میرا رشتہ بہت اچھی جگہ طے ہوگیا ہے اب ڈیڑھ ماہ بعد شادی ہے۔ (ن۔ا، سرگودھا)