محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے اگلے پچھلے اور اس سلسلے کے تمام بزرگوں کو جزائے خیر دے اور ہر وہ نعمت دے جو اس کے پاس ہے۔ جنوری 2009ء میں پہلا عبقری رسالہ خریدا تھا‘ اب تک ہر ماہ خود بھی پڑھتی ہوں‘دوسروں کو بھی پڑھاتی ہوں‘ میموری کارڈز بھی بانٹے ہیں۔ ایک ٹوٹکہ عبقری قارئین کو بتانا تھا۔ بال کالے کرنے کیلئے میرآزمودہ ہے۔ ھوالشافی: امبربیل جو درخت پر پھینک دیں تو سارے درخت پر لپٹ جاتی ہے اور درخت سوکھ جاتا ہے۔اس کو کوٹ کر دو چمچ پانی نکال کر تیل میں ملا کر سر پر لگائیں‘ ہفتہ میں دو بارمیں ہی سفید بال کالے ہوجاتے ہیں۔ (زوجہ عتیق الرحمٰن‘لاہور)