عبقری سے آزمایا‘ فیض پایا اور دوسروں کو بتایا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود وظائف نے میری زندگ آسان بنا دی ہے۔ مجھے خواب میں اکثر جنات ڈراتے تھے اب جب بھی ڈراتے ہیں تو میں یاقہار پڑھتی ہوں جنات دور ہوجاتے ہیں۔ جب بھی کوئی چیز گم ہو تو یارب موسیٰ یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا شروع ہوجاتی ہوں چیز مل جاتی ہے۔ رکشے والے بھائی سے کرایہ طے کرنا ہو تو میں یاقہار پڑھتی رہتی ہوں ‘ میری مرضی کا کرایہ ہمیشہ طے ہوتا ہے۔ سورۂ والعصر کا وظیفہ (چاند کی چودھویں کو چاند کو دیکھ کر لاتعداد پڑھنی ہے) کرنے سے میری زندگی میں گناہوں کی تعداد بہت زیادہ کم ہوگئی ہے۔ الحمدللہ! شکریہ عبقری! (پوشیدہ)