Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہر فرد پر اپنی خاص رحمتیں عنایت فرمائے آمین۔ عبقری میں یہ میرا پہلا خط ہے عرصہ دراز سے عبقری کی قاریہ ہوں۔ عبقری کی وجہ سے ہمارے گھر کے بہت سےمسائل حل ہوئے ہیں۔ میں عبقری کی بہت بہت شکر گزار ہوں۔ مجھے بادی بواسیر تھی اور میں علاج ادویات کھا کھا کر تھک گئی تھی۔ عبقری میں لکھا ایک ٹوٹکہ اپنایا۔ الحمداللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ ٹوٹکہ یہ تھا کہ کرنجوہ جو پنسار سے عام مل جاتا ہے۔ اس کی گٹھلی نکال کر ایک صبح اور ایک شام پانی کے ساتھ لینی تھی‘ میں نے صرف تین بار استعمال کیا اور بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عصمت ، کہوٹہ)