Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! ماہنامہ عبقری ہر ماہ ضرور پڑھتا ہوں۔ میرے پاس ایک آزمودہ ہے جس کے کرنےسے گھر جنت بن جاتا ہے۔ عمل یہ ہے کہ اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر دعاکرے اگر ابھی رشتہ طے نہیں ہوا تو کہے میرا جیون ساتھی جو بھی ہوگا الٰہی میں یہ عمل اس شخص یا عورت کو ہدیہ کرتا/کرتی ہوں اور جن کا رشتہ طے ہوچکا ہے وہ اس شخص/بیوی کا نام لے کر یہ عمل اس کے دل کو ہدیہ کریں اور جن کی شادی ہوچکی ہے وہ اپنے میاں یابیوی کا نام لے کر اس کے دل کو ہدیہ کریں۔ اب اس کے کمالات سنیں:تینوں کیفیات والے یعنی کنوارے‘ ادھ کنوارے اور شادی شدہ تینوں قسم کے لوگ سدا خوش رہیں گے‘ جو شوہر پڑھ کر بیوی کو ہدیہ کرے گا بیوی اس کی دیوانی ہوگی‘ جو منگیتر کیلئے پڑھے گا منگیتر اس کی عاشق ہوگی۔ اس کے دل میں محبت کا چراغ روشن سے روشن تر ہوتا چلا جائے گا۔ جھگڑا‘ الجھاؤ ذہنی بے سکونی کبھی پاس نہ آئے گی۔ گھر جنت بنانے کا نسخہ آپ کی خدمت میں عرض کیا ہے‘ کرکے دیکھیں اس کے کمالات اس قدر ہیں کہ بیان سے باہر ہیں۔ (تنویراقبال‘ اٹک)