Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ تقریباً چار سال سے الرجی کی شکارتھی‘ کوئی ٹھنڈی چیز کھالیتی تو فوراً نزلہ‘ زکام اور بخار ہوجاتا ساتھ جسم پر الرجی ہوجاتی‘ مگر اب میری پریشانی ختم ہوچکی ہے‘ میں نے عبقری میں ایک درود پاک پڑھا تھا‘ میں سارا دن وہ پڑھتی رہتی ہوں جہاں میرے دوسرے مسائل ختم ‘ زندگی آسان ہوئی وہیں مجھے اب الرجی کی شکایت نہیں ہوتی چاہے جومرضی کھالوں۔
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمْ۔ (بنت محمد شبیر‘ ڈجکوٹ)