Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! گزشتہ تقریباً چھ سات سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہے ہیں۔میں بھی وقتاً فوقتاً اپنے تجربات و مشاہدات ماہنامہ عبقری کیلئے بھیجتی ہوں اور اکثر میرےتجربات عبقری کے شمارے میںچھپتے ہیں جنہیں پڑھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ آج بھی میں خواتین کی سب سے زیادہ پریشان کن بیماری لیکوریا کا علاج لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ انتہائی آسا ن نسخہ ہے۔ ھوالشافی: سفید صندل کی لکڑی‘ لال صندل کابورا اورشربت انجبار ان کو مکس کرکے شربت بنالیں۔ صبح و شام بڑے دو چمچ سادہ پانی کے گلاس میں مکس کرکے پئیں۔ (م۔م، بھکر)