قارئین! میرےبھائی اور والد میں سخت ناراضگی تھی۔ چاہتی تھی کہ دونوں میں صلح کروا دوں مگر دونوں کو اپنی اپنی جگہ پر سمجھایا مگر دونوں اپنی ضد پر اڑے رہے۔بھائی اس لڑائی میں اس حد تک گرا کہ مجھے لکھتے شرم آرہی ہے کہ اس نے اپنی پاکباز او ر باحیاء چھوٹی بہن کے خاوند کیساتھ رابطہ کرکے کہا : میری یہ بہن بدکردار ہے‘ شادی سے پہلے اس کے لڑکوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ نوبت طلاق تک پہنچی ہوتی تھی۔ میں نے نیت باندھی کہ میری چھوٹی بہن کا گھر بس جائے۔ ہر ماہ25 ،ماہنامہ عبقری بچیوں میں تقسیم کروں گی جو میں گزشتہ چند ماہ سے کررہی ہوں۔ الحمدللہ! آپ کی دعائوں کے طفیل سے اب وہ اپنے گھر میں بہتر حالات میں ہے اور اس کا خاوندساری صورتحال کو سمجھ گیا اور اسے اپنے ساتھ سعودی عرب لے گیا ہے۔ اب وہ وہاں خوش اور مطمئن ہے۔الحمدللہ! اس چھوٹے سے عمل نے میری بہن کا گھر بسا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے لیے توفیق کے دروازے کھولے مجھے آپ اپنی توجہات عطا فرمائیں بہت کمزور اور نالائق ہوں کہ اہلیت پیدا ہو۔ (ص، ش)