حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ تعالیٰ مہربان ہیں اور مہربانی کو پسند فرماتے ہیں اور مہربانی کو پسند فرماتے ہیں اور مہربانی کی وجہ سے وہ کچھ عطا فرماتے ہیں جو سختی پر (عطا) نہیں فرماتے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ اللہ تعالیٰ مہربان ہیں اور تمام کاموں میں مہربانی کو پسند فرماتے ہیں۔ (سنن ابن ماجہ شریف: باب الرفق)