Search

حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن جب رسول اللہ ﷺ خطبہ کیلئے منبر پر اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئے تو لوگوں کو خطاب کرکے فرمایا: سب بیٹھ جائیں‘ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے آپ ﷺ کا یہ فرمان مسجد کے دروازہ پر سنا اور فوراً وہیں بیٹھ گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کو دیکھ لیا اور فرمایا عبداللہ بن مسعود! آگے آجاؤ۔ (صحیح مسلم)۔ایک بزرگ نے ایک مرتبہ سہواً موزہ اول بائیں پاؤں میں پہن لیا تو اس کے کفارہ میں جب تک ایک گون گیہوں خیرات نہ کرلیے اس وقت تک چین سے نہ بیٹھے۔ معلوم ہوا کہ کامل اتباع اور پوری سعادت مندی یہی ہے کہ عادتوں میں بھی حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اقتداء کی جائے کیونکہ اس میں بے شمار فوائد ہیں اور ذرا سی سُستی میں ایسی نعمتِ عظمیٰ کا کھو بیٹھنا بیوقوفی ہے۔(ج۔ز)