Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیوی کوشوگر کی تکلیف تھی‘ بلڈ شوگر 548 نمبر پر تھی‘ درج ذیل پانی دو ہفتہ تک مسلسل استعمال کیا۔ خدا کے فضل و کرم سے اب ان کی شوگر نارمل ہے۔ بعض دفعہ بلڈشوگر 121 نمبر پر ہوتی ہے۔ نسخہ یہ ہے:۔تین عدد بھنڈیاں لیکر اُن کے سرے کاٹ دیں، اور ہر بھنڈی کو چھری سے ایک ایک چیرا لگا دیں تاکہ اُس کے اندر جو لیس ہوتی ہے وہ باہر نکلنی شروع ہوجائے۔ اب بھنڈیوں کوساری رات پانی کے ایک کپ میں بھگو کر پڑا رہنے دیں۔صبح ناشتہ کرنے کے ایک گھنٹہ بعد بھنڈیا ں کپ سے نکال دیں اور پانی پی لیں۔ بس اتنا سا کام ہے اس کے ایک گھنٹے بعد اپنی شوگر چیک کریں۔ جن کی 300 سے اُوپر شوگر رہتی ہے وہ اس پانی کو تین دن پئیں تو بتاتے ہیں کہ شوگر 150 سے بھی کم ہوجاتی ہے۔ اللہ نے بھنڈی کے پانی میں انسولین کےمعجزاتی خواص رکھے ہیں۔ (حاجی محمدوارث‘ راولپنڈی)