Search

بچوں یا بڑوں کو الٹیاں آرہی ہوں اور الٹیاں نہ رکتی ہوں تو ایسے افراد بچے ہوں یا بڑے ان سب کیلئے اکسیر ہے۔ ھوالشافی: سبز دھنیا‘ پیاز(سفید والا)‘ ادرک‘ نمک‘ سبز پودینہ۔نمک کے علاوہ سبز دھنیا کے پتے تقریباً ایک چھٹانک‘ سبز پودینہ کے پتے ایک چھٹانک‘ ادرک ایک چھٹانک‘ سفید پیاز ایک پاؤ۔ ان چاروں چیزوں کو کوٹ کر ان کا عرق نکال دیں۔ پھر ان میں تھوڑا سا نمک ملا کر مکس کرکے یہ عرق کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ پھر جس شخص کی الٹیاں نہ رکتی ہوں ‘ کوئی چیز ہضم نہ ہوتی ہو ان کو دس دس منٹ کے وقفہ سے ایک ایک چمچ پلایا کریں‘ الٹیاں فوراً رک جائیں گی پھر آہستہ آہستہ شروع میں ہلکی غذا کھلائیں ۔ ان شاء اللہ اس ٹوٹکے سے پھر تو دائمی شفاء نصیب ہوگی۔  (حکیم ظاہر شاہ‘ حیدرآباد)