ھوالشافی: کلونجی‘ تخم پیازہموزن لیکر کاغذ کی پڑیا بنالیں۔ جس وقت دانتوں یا ڈاڑھوں میں درد ہورہا ہو‘ اس وقت دہکتے ہوئے ‘ کوئلے لیں اور ان پر یہ پڑیاڈال کر اوپر حقے کی چلم الٹا کرکے رکھ دیں اور اپنا سانس اندر کی طرف کھینچ کر روک لیں اور فوراً چلم کے پیندے پر اپنا کھلا منہ رکھ دیں اور دواؤں کا دھواں منہ کے اندر رہے گا۔ جب برداشت ختم ہوجائے تو منہ میں اکٹھا ہونے والا تھوک (لعاب) پانی کی بھری بالٹی میں ڈال دیں۔ پانی کے اوپر کیڑے تیرتے نظر آئیں گے‘ بفضل تعالیٰ دانتوں کا درد دور ہوجاتا ہے۔ (حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال ضلع میانوالی)