Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںماہنامہ عبقری گزشتہ تقریباً آٹھ سے نو سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ روحانی اور طبی ٹوٹکوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہوں۔ اس میں موجود روحانی مراقبہ تو ہر ماہ ضرور کرتی ہوں۔کچھ عرصہ پہلے آپ نےدرس میں ’’اللہ ھو‘‘ کے مراقبہ کاعرض کیا تھا کہ سانس کے ذریعے اللہ اندر لے کر آنا ہے اور تصور کرنا ہے کہ دل روشن ہوگیا ہے اور دل ہی دل میں اللہ اللہ کہنا ہے اور جب تک سانس نہ ٹوٹے اور ھو سانس کے ساتھ نکالنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا اپنی کھانسی کا تصور کیا کہ ابھی تھم جائے الحمدللہ میری کھانسی اسی وقت اس عمل کی برکت سے ختم ہوگئی۔ اللہ آپ کو ہدایت کیلئے قبول فرمائے۔ آمین! گزشتہ ماہ کے مراقبے میں بہت مشکل سے تصور بنا ایک پل کیلئے لگا کہ ایسے نور کی موسلادھار بارش ہوگئی ہے اور میں اس میں ڈوب گئی ہوں۔پرسکون نیند آئی‘مجھے جو بیماری‘  پریشانی‘ الجھن ہوتی ہے مراقبہ کرتی ہوں اور اللہ تعالیٰ کرم فرما دیتے ہیں۔جب بھی پریشانی ہوتی ہے یا نیند نہ آرہی ہو مراقبہ سے فوراً پرسکون نیند آجاتی ہے۔ (ش۔ م)