Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ چھوٹا سا عملیات کا طالب علم ہوں‘ ماہنامہ عبقری کو اپنا استاد مانتا ہوں۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ مجھے دائمی نزلہ زکام رہتا تھا‘ میں نےبہت ٹوٹکےاور نسخہ جات استعمال کیے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا۔ پھر ایک دن میں نےعبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں پڑھا کہ باتھ روم میں حاجت سے فارغ ہونے کے بعد باہر آنے سے پہلے پاؤں دھو کر باہر آئیں۔ میں یہ ٹوٹکہ کچھ عرصہ سے استعمال کررہا ہوں‘ جب سے میں نے یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے مجھے نزلہ زکام نہیں ہوتا۔ یہ ٹوٹکہ واقعی کام کرتا ہے‘ میری تو طرح طرح کی ادویات اور ڈراپس سے جان چھوٹ چکی ہے۔ (عبدالغفار‘ کبیروالہ)