محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری اہلیہ کو آئے دن ایک تکلیف شروع ہوجاتی‘ پہلے ٹانگیں سوجنا شروع ہوگئیں جو کہ مختلف ڈاکٹروں کے چیک اپ اور ٹیسٹ کروانے کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑا‘ اس کے بعد عید پرجب ہم گاؤں گئے ‘میری اہلیہ کا ایسا پیٹ خراب ہوا کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا‘ تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد جب میں نے حدیث سنی کہ سورۂ فاتحہ دم کرکے پانی پلائیں تو جناب میں نے اول وآخر درودشریف 21 دفعہ سورۂ فاتحہ کادم ہر نماز کے بعد کیا تو میری بیوی کا پیٹ درست ہوگیا۔اس کےعلاوہ جب بھی اس کی طبیعت خراب ہوتی ہے اس کیلئے کیلئے میں دو انمول خزانہ نمبر ایک اور دو پڑھتا ہوں تو فوری آرام آجاتا ہے۔ (عتیق الرحمان)