محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کے بازوؤں میں ہروقت شدید درد رہتا تھا۔ مجھے کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا ہم نے بنایا والدصاحب کو کھلایا لاجواب پایا۔ایک پاؤ گوند کیکر ایک چھٹانک گوند کتیرہ دونوں کو باریک پیس لیں اور گھی میں ہلکا سا براؤن کرلیں ایک چمچہ چائے صبح و شام نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں۔ نوٹ: یہ دوائی اپنے والد کے بازوؤں میں درد کیلئے بنائی تھی‘ بہت خوب پایا۔ (شاہ نیاز خان‘ بنوں)