Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری رسالہ پچھلے تین چار سال سے پڑھ رہا ہوں اور لوگوں کو بھی خرید کر بانٹتا ہوں۔ عبقری عوام الناس کی جس طرح خدمت کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں مخلوق خدا کی خدمت میں شوگر کا ایک ایسا نسخہ بھیج رہا ہوں جس سے بہت سے لوگوں کا مرض شوگر ختم ہوچکا ہے۔ وہ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: کوڑ تمبہ یامانکیری یا حنظل کا آدھ سیر پانی۔ آدھ پاؤ کچے کالے چنے۔
کالے چنے کچے کوڑ تما کے پانی میں رکھ دیں جب یہ پانی چنے جذب کرلیں تو سائے میں کسی کاغذ پر پھیلا کر رکھ دیں اور خشک کرلیں‘ پھر ان کو چکی پر پیس لیں اور خالی کیپسول بھرلیں۔ روزانہ صبح کے وقت ایک ایک کیپسول ایک ہفتے تک کھائیں۔ شوگر کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ جن جن صاحبان کو فائدہ ہو وہ مجھے اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ان کی وساطت سے یہ نسخہ آپ تک پہنچا ہے۔ (ماسٹر رئیس الدین بابر‘ بنوں سٹی)