Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خداوند کریم سے دلی دعا ہے کہ وہ آپ کے درجات میں مزید اضافہ کرے۔ آپ کے والدین کی قبروں میں اپنی خاص رحمتیں نازل کرے اور عبقری سے منسلک ہر انسان کو اپنی عافیت میں رکھے۔ آمین۔ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا لکھوں‘ ذہن بہت الجھا ہوا ہے۔ ایک مرتبہ رات کو سوئی تو صبح اٹھی تو مجھے ایک کان سے بالکل بھی سنائی نہیں دے رہاتھا‘ دوپہر تک کان اچانک کھل گیا‘ مگر انتہائی کم سنائی دے رہا تھا‘ شام کے وقت اچانک گھر میں تیز چبھنے والی آواز سنائی دی‘ میں کچن میں تھی تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کچن کے دروازے پر کوئی ہے‘ بہت زور دار آواز آئی‘ میں نے پہلے سمجھا کہ بچی اوپر گئی ہے وہاں سے آواز آئی ہے
ماما میں ٹھیک ہوں کیا آپ ٹھیک ہیں؟ میں بھاگ کر ابوجی کے کمرے میں گئی اللہ نہ کرے انہیں تو نہیں کچھ ہوگیا مگر اللہ کا شکر کہ سب ٹھیک تھا۔ مگر یہ آواز کہاں سے آئی‘ اگلے دن بھی بہت تیز قسم کی آواز کانوں میں محسوس ہوئی‘ اتنی تیز تھی کہ میرا بیٹا اٹھ کر بیٹھ گیا‘ عجیب سی دہشت تھی گھر میں‘ اکثر میری الماری سے پیسے غائب ہوجاتے‘ حالانکہ میرے علاوہ گھر میں کوئی اور ہوتا بھی نہ تھا‘ بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں۔ پھر مجھے ایک کزن نے عبقری دیا اور ساتھ اس میں موجود روحانی محفل کے فضائل بتائے۔ مجھے لگا یہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت میرے گھر میں سکون آئے گا۔ میں نے عبقری میں موجود ماہانہ روحانی محفل دی گئی ترتیب سے کرنا شروع کردی۔ آج روحانی محفل کو کرتے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اور الحمدللہ میرے گھر سے اب کبھی پیسے چوری نہیں ہوئے‘ گھر سے دہشت کا خاتمہ ہوگیا ہے‘ اب کبھی تیز آواز سنائی نہیں دی اور نہ ہی میرے بچے سوئے ہوئے اچانک ڈر کر اٹھتے ہیں۔ اس روحانی محفل سے میری زندگی میں سکون آگیا ہے۔ (پوشیدہ)