Search

عبقری کی بدولت ہمارا ہر دن بہت اچھا گزرتا ہے‘ اعمال‘ تسبیحات اور قرآن پاک کی تلاوت پہلے سے زیادہ نصیب ہوتی ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سدا خوشحال‘ آباد‘ کامل عافیتوں‘ خیروں‘ برکتوں کے ساتھ سلامت رکھے۔ آپ کےماہنامہ عبقری سے ہم سب فیض یاب ہورہے ہیں اور اللہ آپ کو ‘ آپ کے خلوص کی بہترین جزا عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
عبقری کی بدولت ہمارا ہر دن بہت اچھا گزرتا ہے‘ اعمال‘ تسبیحات اور قرآن پاک کی تلاوت پہلے سے زیادہ نصیب ہوتی ہے۔ گھر میں بہت برکات آرہی ہیں۔ عبقری سے ایک عمل اور اس کی برکات بھی نمایاں ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ میری چھوٹی بہن کا ایک اچھے معزز گھرانےسے رشتہ آیا ہے‘ بات بھی پکی ہوگئی ہے۔ پانچ، چھ مہینوں تک شادی ہوجانے کا امکان ہے اور انشاء اللہ سنت کے مطابق کرنی ہے۔میری اکثرجب طبیعت خراب ہوتی ہے تو میں ستر شفائیں استعمال کرتی ہوں تو طبیعت میں سکون محسوس ہوتا ہے۔(ش،م۔لاہور)
عبقری پڑھا‘ ہر پریشانی دور
ہر حاجت پوری: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ یہ واحد میگزین ہے جس سے آپ کے ہر طرح کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ مجھے بھی میرے ہرمسئلہ کا حل اس رسالہ سے ملتا ہے۔ چند سال پہلے آپ دامت برکاتہم کے ایک روحانی آرٹیکل میں ایک دعا کا عمل بتایا تھا کہ اس دعا کو ہروقت کھلا پڑھیں۔ میں اس دعا کو لاتعداد پڑھتا ہوں۔ دن میں تقریباً تین ہزار سے پینتس سو تک پڑھ لیتا ہوں‘ ہر نماز کے بعد بھی پڑھتا ہوں۔ اس وظیفہ سے اللہ تعالیٰ کا بہت فضل و کرم ہوا ہے‘ میں نے بہت کچھ پایا ہے۔ دل میں جوبھی بات آئی ہو‘ مجھے یاد نہیں اللہ تعالیٰ نے وہ پوری نہ کی ہو۔ اس عمل کے بعد دوسرے کسی عمل کی ضرورت نہیں رہتی بہت مختصر اور جامع دعا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ دامت برکاتہم کی عمر میں برکت دے۔ آمین۔ (ف۔د)