Search

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 25:پرسکون نیند نبویؐ طریقے اور جدید سائنس: مادی زندگی نے مادہ دیا‘ روحانیت گئی اور مال آیا‘ چین گیا۔ اس زندگی سے بے زار ہوکر آخر خودکشی کا رجحان بڑھ گیا۔ ایساکیوں ہوا؟ دراصل ہمیں جو وقت اللہ تعالیٰ کو دینا چاہیے تھا وہ وقت نہیں دیتے۔اس کتاب میں بے خوابی‘ بے قراری‘ بے چینی اور رات بھر نیند لانے کے قدرتی سنہری اور سائنسی اصول بیان کیے گئے ہیں۔ یقینا ً آپ مطمئن ہوں گے۔اس کتاب کی تیاری میں درج ذیل کتب‘ رسائل اور محترم مصنفین کی تحریروں سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ شمائل کبریٰ جلد اول۔خلیل اللہ قیصر۔ زبیر حسین۔مسعود فارابی۔ حیدر جعفری سید۔ محمد اشرف چشتی۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ عبیداللہ ہاشمی۔ حکیم ظہور ملتانی۔ ڈاکٹر محمد طاہر۔ ڈاکٹر خالد غزنوی۔ حکیم ریاض احمد قرشی۔ محمد یونس۔ حکیم افتخار یوسف زئی۔ بشریٰ خالد۔ صابر کلوروی۔ بشریٰ عبدالرحمٰن۔ لطیف چودھری۔ ضیا شاہد۔ عبداللہ خاور۔ رسائل: اردو ڈائجسٹ۔ سیارہ ڈٓائجسٹ۔ حکایت۔ ضیاء الحکمت۔ رہنمائے صحت۔ ہمدرد صحت۔ قومی صحت۔۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔