قرآن مجید پڑھنے کی بہت اہمیت ہے‘ اس کا ہر لفظ پڑھنے پر ایک نیکی ملتی ہے اور وہ ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور تمام پڑھنے والوں کو قرآن پاک پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے حضور نبی اکرم ﷺ سے نقل فرمایا ہے کہ قرآن شریف میں ایک سورۂ تیس آیات کی ایسی ہے کہ وہ اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کرتی رہتی ہے یہاں تک کہ اس کی مغفرت کرادے وہ سورۂ تبارک الذی یعنی سورۂ ملک ہے۔ (ثوبان علی‘ لاہور)