Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ مرحومہ کے دو آزمودہ نسخہ جات قارئین عبقری کی نذر ہیں:۔
دانتوں کی صفائی کیلئے لیموں کونچوڑنے کے بعد اس کے چھلکے کے اندرونی طرف نمک لگا کر دانتوں پر استعمال کریں۔اس سے دانت انتہائی چمکدار ہوجاتے ہیں۔ پسینہ کی بدبو کیلئے پھٹکڑی (جو ہر پنسار سٹور سے باآسانی دستیاب ہوتی ہے) پانی میں ڈال کر اس پانی سے نہائیں یا نہانے کے بعد پھٹکڑی کا ٹکڑا لے کر بغلوں میں استعمال کریں۔ آپ کے بدن سے کبھی بھی پسینے کی بدبو نہیں آئے گی۔ یہ نسخہ جات میرے بھی آزمودہ ہیں۔ انشاء اللہ بھرپور افاقہ ہوگا۔ (شاہد بلال‘ ہری پور)