Search

جن لوگوں کے خیالات اچھے ہوتے ہیں‘ وہ کبھی بھی تنہا نہیں ہوتے۔ جو لوگ خود غرض ہوتے ہیں وہ کبھی اچھے دوست نہیں بن سکتے۔ (حضرت ابوبکر صدیقؓ)۔ہمیشہ مسکراؤ کیونکہ دنیا ہمیشہ مسکرانے والوں کا ساتھ دیتی ہے۔ جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے اس پر اعتماد مت کرو۔ (حضرت عمرفاروق ؓ)۔ محبت سب سے کرو لیکن اعتبار چند لوگوں پر کرو۔ ہمیشہ سچ بولو تاکہ قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے۔ (حضرت عثمانی غنیؓ)۔ فضول بحث بہترین دوست سے جدا کردیتی ہے۔ لمبی دوستی کیلئے دو چیزوں پر عمل کرو‘ اپنے دوست سے غصے میں بات مت کرو۔ اپنے دوست کی غصے میں کہی ہوئی بات دل پر مت لو۔ جب کسی کیلئے دل میں نفرت پیدا ہونے لگے تو فوراً اس کی اچھائیاں یاد کیا کرو۔‘‘ (حضرت علی المرتضیٰ) (فرزانہ سنبل‘ کنول‘ طاہرہ‘ کھوئیاں)