Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے پہلی مرتبہ جب ماہنامہ عبقری دیکھا‘ اس میں وظائف اور نسخہ جات پڑھے تو دل بہت مسرور ہوا‘ بہت زبردست اور نایاب ہے یہ عبقری ۔۔۔ ایک درس میں آپ نے حروف صوامت حروف تہجی کے بارے میں بتارہے تھے‘ آپ نے ایک لفظ ’’ق‘‘ بتایا اور کہا کہ اس عمل کو کرکے دیکھیں‘ میں نے پوری لگن سے پورے دھیان سے اس عمل کو شروع کیا‘ ابھی دوہی دن ہوئے ہیں کرتے ہوئے (ق والقرآن المجید) جہاں سے میوزک کی آواز آتی ہے میں آنکھیں بند کرکے بس اتنا کہتا ہوں‘ یااللہ! یہ میوزک بند ہوجائے‘ میرے کانوں تک نہ آئے‘ اللہ تعالیٰ کے حکم اور کرم سے وہ اسی وقت بند ہوجاتی ہے‘ کوئی شک نہیں اللہ کے ذکر میں اللہ کے کلام میں بہت طاقت ہے۔ (ارسلان شاہد بخاری)