Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جہاں میں ڈیوٹی کرتا ہوں اسی آفس میں ایک آفس بوائے جو کے ہندو ہےکام کرتا ہے‘ ایک دن بہت پریشان تھا‘ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی‘ بھابی اور ان کا بیٹا جو کہ تقریباً تیرہ سال کا ہے‘ ان تینوں کو ہیپاٹائٹس ہے‘ تو میں نے اس کو کہا کہ وہ ٹھیک ہوجائیں۔وہ غریب ہیں علاج بھی نہیں کرواسکتے۔ ڈاکٹر نے ٹیسٹ اتنے مہنگے بتادئیے ہیں وہ کروا نہیں سکتے۔ دوسرے دن میں نے اس کو روحانی پھکی لے جاکر دی اور اس سے کہا کہ صبح اٹھیں توخالی پیٹ اس پھکی کو ایک چٹکی منہ میں ڈالیں اور جتنا پانی پی سکتے ہیں پانی ایک دو یا چار گلاس پئیں‘ اس یقین کے ساتھ کہ شفاء دینے والا اللہ ہے۔ اس نے روحانی پھکی ان کو استعمال کروائی اور تقریباً دس یا بارہ دن میں وہ بالکل ٹھیک ہوگئے اور اب وہ انڈیا چلے گئے ہیں۔(محمد رفیق اعوان‘ کراچی)