انتخاب: کمی احمد پوری
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:’’ کیا تو راضی نہیں کہ میں نے تیرا نکاح امت میں سب سے پہلے اسلام لانےوالے، سب سےزیادہ علم والے اور سب سے زیادہ بردبار شخص سے کیا ہے۔‘‘ (امام احمد)۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ لہٰذا جو اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اس دروازے سے آئے۔
(امام حاکم نےروایت کی اور فرمایا کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا گیا: آپ کو اہل بیت میں سے سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: حسن اور حسین (رضی اللہ عنہم) اور آپ ﷺ حضرت فاطمہ سے فرمایا کرتے تھے کہ میرے بیٹوںکو بلاؤ پھر آپ ﷺ انہیں چومتے اور انہیں اپنے ساتھ لپٹا لیتے۔‘‘ (ترمذی‘ ابویعلی)۔