محترم حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ سے میرے چہرے پر عجیب وغریب قسم کے دانے نکلنا شروع ہوگئے‘ بہت ٹوٹکے آزمائے‘ معالجین کے پاس گئی مگر دانے تھے کہ جانے کا نام ہی نہیں لے رہےتھے۔ ماہنامہ عبقری پچھلے دو سال سے پڑھ رہی ہوں۔ ایک دن روحانی محفل سے فیض پانے والے پڑھ رہی تھی تو میں نے سوچا کیوں نا میں اپنے دانوں کے خاتمہ کیلئے روحانی محفل ہی کروں۔۔۔! میں نے اُسی ماہ سے روحانی محفل شروع کردی‘ الحمدللہ! ابھی چھ ماہ ہوگئے ہیں مجھے روحانی محفل کرتے ہوئے اور میرا چہرہ ان بھیانک دانوں سے بالکل صاف ہوگیا ہے۔ ان چھ ماہ میں میں نے کسی قسم کی کوئی دوا یا ٹوٹکہ استعمال نہیں کیا۔ الحمدللہ! اب بھی روحانی محفل اُسی جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہے۔ الحمدللہ! مجھے اس کے اور بھی بہت سے فوائد مل رہے ہیں۔(جویریہ حیدر‘ ملتان)۔