محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کسی کےدل کو تسخیر کرنےکا ایک لاجواب عمل ہے جومیں قارئین کی خدمت میں پیش کررہی ہوں:۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو چینی اپنے سرہانے رکھ لیں‘ پھر اتوار کی صبح فجر کی نمازکے بعد سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر چینی پر دم کردیں۔ بعدازاں روزانہ یا ضرورت پڑھنےپر یہی چینی پانی‘ دودھ‘ شربت‘ میں ملا کر پلادیں۔ نافرمان اولاد‘ سخت مزاج شوہر یا بیوی اور گھر کے دیگر افراد کو مسخر کرنے کیلئے مجرب عمل ہے۔ یہ عمل صرف ضرورت اور جائز کام کیلئے کیا جائے۔ نوٹ: ناجائز مقصد کیلئے کرنے والانقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔ (طوبیٰ لاہوری)۔