Search

8 اکتوبر 2005ءکا زلزلہ ایک نہایت خوفناک اور عبرتناک حادثہ تھا۔یہ زلزلہ اپنے پیچھے بے شمار اندوہناک اور دل دہلا دینے والے ‘ بے شمار چشم کشا ‘ حیرت انگیز مشاہدات اور ناقابل یقین واقعات چھوڑ گیا۔اس موضوع پر ماہنامہ عبقری میں بھی بہت سے چشم دید واقعات لکھے گئے۔اگر آپ کے پاس بھی کوئی واقعہ یا چشم دید مشاہدہ یا آپ بیتی ہو توہمیں ضرور لکھیں۔ ادارہ عبقری اس موضوع پر ایک مکمل کتاب عنقریب شائع کررہا ہے۔ آپ بھی اس موضوع پر اپنی تحریریںجلد ازجلد ارسال کریں‘ کانٹ چھانٹ اور تصحیح و تہذیب ہم خود کرلیں گے۔اگر کسی واقعہ کے حوالہ سے اپنا نام شائع نہیں کروانا چاہتے تو راز میں رکھا جائے گا۔ضرور لکھیں اور فوراً لکھیں۔  (ادارہ عبقری)۔