اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 15:مہلک غذائیں‘ نبویؐ غذائیں اور جدید سائنس
اس کتاب کومیں نے مصنوعی غذاؤں اور کیمیکل ملی دواؤں کے نقصانات اور مخلوق خدا کا ان کی طرف رجحان دیکھتے ہوئے تالیف کرنے کا سوچا۔ایک طرف یہ کیمیکل ملی غذائیں ہیں اور دوسری طرف اسلامی غذائیں ہیں ہم خود موازنہ کریں کہ پوری دنیا کی سائنس آخرکار نبویﷺ غذاؤں کی طرف لوٹ رہی ہے‘ میرے کلینک میں بےشمار مریض نبویؐ غذاؤں کی وجہ سےتندرست ہوکر جارہے ہیں۔ یہ کتاب میں نے مختلف طبی رسائل‘ اخبارات و جرائد سے مواد اکٹھا کرکےتیار کی جن کا مکمل حوالہ بمع سال‘ مہینہ اور مضمون نگار کا نام ہر مضمون کے آخر میں ترتیب سے دیاگیا ہے۔