Search

یہ طعام امیروں اور وڈیروں کیلئے تیار کیے گئے ہیں‘ تم جیسے فقیروں کیلئے نہیں‘ تم یہاں قریب بھی مت پھٹکنا

وہب بن منبہ سے روایت ہے کہ بنی اسرائیل کا ایک آدمی تھا جس نے ایک بہت اچھی اور خوبصورت عمارت بنوائی‘ جب بن گئی تو اس کی خوشی میں دعوت کا انتظام کیا گیا۔ امیروں اور وڈیروں کو دعوت پر بلایا گیا مگر مسکینوں اور فقیروں کو نہ بلایا گیا جب کھانا تیار ہوگیا اور وہاں اگر کوئی فقیر مسکین آتا تو اس کو ڈانٹ کر باہر نکالا جاتا اورکہا جاتا یہ طعام امیروں اور وڈیروں کیلئے تیار کیے گئے ہیںتم جیسے فقیروں کیلئے نہیں‘ تم یہاں قریب بھی مت پھٹکنا۔ اللہ تعالیٰ نے دو فرشتوں کو فقیروں کی صورت میں بھیجاتو دعوت والوں نے حسب معمول ان کو بھی دھکے دے کر عمارت سے باہر نکال دیا۔ اب اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہی دو فرشتے امیروں اوررئیسوں کے روپ میں آئے تو ان کی بڑی عزت کی گئی‘ ان کو اعلیٰ نشست پر بٹھایا گیا اور ان کے سامنے طرح طرح کے شاندار کھانے رکھے گئے۔ ان کی یہ حالت دیکھ کر اللہ رب العزت نے فرشتوں کو حکم دیا کہ اس شہر کو تباہ و برباد کردو۔ (از قصص الانبیاء‘ قطب الدین)