محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری ہمیں ہماری خالہ جان نے پڑھنے کیلئے دیا تھا‘ ہمیں بہت اچھا لگا اب ہم باقاعدہ خود عبقری خریدتے ہیں اور جس کسی کو بھی پڑھنے کودیں اُس کو اتنا پسند آتا ہے کہ وہ اس کا گرویدہ ہوجاتا ہے۔ اب کئی لوگوں نے ہم سے لیکر پڑھنا شروع کردیا ہے‘ ہماری تائی جان تو کہتی ہیں کہ ہمیں بھی لگوادو کتنا اچھا رسالہ ہے۔ حکیم صاحب عبقری میں ایک وظیفہ پڑھا‘ وہ کئی لوگوں کو دیا اور اس وظیفے سے ان کو بہت فائدہ پہنچا اور ان کے رکے ہوئے کام بن گئے۔انہوں نے صبح و شام ایک تسبیح پڑھی۔ وہ آیت یہ ہے فَقُطِعَ دَابِرُالْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ (الانعام۴۵﴾) کسی کا زمین کا مسئلہ تھا‘ کسی کا بھائی جیل میں تھا اور ایک لڑکا اپنی پسند کی شادی کروانا چاہتا تھا جبکہ لڑکی غیرمسلم تھی‘ اس کی امی نے بہت سمجھایا لیکن اس کی سمجھ میں بات نہیں آتی تھی‘ اب یہ کہ اس کی امی نے وظیفہ پڑھا تو لڑکی کی شادی کہیں اور ہوگئی اور لڑکے کی جان چھوٹ گئی۔